سمندر پار پا کستانیوں نے رواں سال ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر پاکستان بھجوائے، حافظ احسان احمد کھوکھر
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزارت سمندر پار پاکستانیز کے گریونس کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز معیشت کو سنبھالا دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، 124 ممالک میں 75 لاکھ سے زائد پاکستانی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہو رہے ہیں۔ حافظ احسان احمد کھوکھر نے” اے پی پی“ کو بتایا کہ سمندر پار پا کستانیوں کی خدمات سے رواں سال تقریباً ساڑھے 18 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔